امریکا میں خاتون کو 20 سال قبل گم ہونے والا بیگ واپس مل گیا
بیگ میں خاتون کا 600 ڈالر کا آرٹ کا سامان تھا جو اس کے لیے انتہائی قیمتی اور اہم تھا
ماریہ نامی اس خاتون کا 2009 میں بھی ایک بیگ ایئرپورٹ پر گم ہوا تھا جو فوراً ہی مل گیا تھا، فوٹو فائل
طویل عرصے کے بعد جب آپ مایوس ہوچکے ہوں اور اچانک گمشدہ چیز واپس مل جائے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور کچھ ایسا ہی ہوا امریکا میں جہاں ایک خاتون کو ایئر پورٹ پر گم ہوجانے والا بیگ 20 سال بعد واپس مل گیا جس سے اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
امریکی ریاست لاس ویگاس کی رہنے والی خاتون ماریہ ڈیلوس 20 سال قبل ایک سفر کے دوران ایئر پورٹ پر اپنا بیگ بھول گئی تھی جس کی ایئرپورٹ حکام نے کافی عرصے تک تلاش جاری رکھی لیکن بیگ نہ مل سکا لیکن گزشتہ روز جب 20 سال بعد خاتون کو اچانک ایئرپورٹ حکام کی جانب سے فون پر اس کا 20 سال قبل گم ہونے والا بیگ ملنے کی اطلاع دی گئی تھی تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ ریا جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ماریہ نامی اس خاتون کا 2009 میں بھی ایک بیگ ایئرپورٹ پر گم ہوا تھا جو فوراً ہی مل گیا تھا لیکن 20 سال بعد ملنے والے بیگ پر اس نے بے انتہا حیرت اور خوشی کا بھی اظہار کیا۔
بیگ ملنے کےبعد خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیگ میں 600 ڈالر کا آرٹ کا سامان تھا جو اس کے لیے انتہائی قیمتی اور اہم تھا ، اس کے علاوہ اس میں ایک ہاتھ سے لکھا گیا نوٹ بھی تھا جس پر اسکا ایڈریس موجود تھا۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ بات حیرت انگیز تھی کہ 20 سال تک یہ بیگ کہاں رہا جبکہ وہ گزشتہ روز ایئر پورٹ کا کچھ سامان دوسری عمارت میں منتقل کر رہے تھے کہ اچانک یہ بیگ سامنے آگیا جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیگ کافی عرصے تک ایئر پورٹ پر رہا ہو اور جب کوئی اس کی تلاش میں نہیں آیا تو اسے اسٹور میں دیگر گمشدہ سامان کے ساتھ رکھ دیا گیا ہو۔