سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب گیمز ملتوی کردیے گئے
حالات بہتر ہونے پر ویمنز ہاکی کے 4 ایونٹس بھی بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔
حالات بہتر ہونے پر ویمنز ہاکی کے 4 ایونٹس بھی بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل
سانحہ پشاور کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث 72ویں پنجاب گیمز سمیت کئی اسپورٹس ایونٹس ملتوی کردیے گئے۔
سانحہ پشاور میں بھاری جانی نقصان کے بعد دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں اور پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے، اسکولوں میں تعطیلات کے ساتھ کئی اسپورٹس ایونٹس بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 72ویں پنجاب گیمز کے التوا کا اعلان کردیا، مقابلوںکا انعقاد لاہور میں10 سے 12 جنوری تک ہونا تھا جس کیلیے تیاریاں بھی مکمل کی جارہی تھیں لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے انھیں فی الحال ملتوی کردیا گیا۔
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد ملک حالت جنگ میں ہے لہٰذا صوبائی سطح کے مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے،یاد رہے کہ گیمز میں مردوں کے 22 اور ویمنز کے 10 ایونٹس ہونا تھے، امن وامان کی صورتحال میں بہتری پر گیمز کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
دوسری جانب لاہور میں ہی شیڈول کیے جانے والے ویمنز ہاکی کے4ایونٹ بھی ملتوی کردیے گئے، پنجاب انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے 15 سے 21جنوری تک طے پائے تھے، تاہم ان کا نیا شیڈول اب بعد میں حالات بہتر ہونے پر جاری کیا جائے گا، چیف ،منسٹرکپ، گورنر پنجاب کپ اور قومی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی بعد میں کیا جائے گا۔