پی آئی اے نے بھی یکم جنوری سے عمرہ کرائے میں اضافہ کردیا

7ہزاراضافے کے ساتھ جدہ کاکرایہ 65ہزارروپے کاہوگا،دیگرکمپنیوں سے کم ہے، پی آئی اے

عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کابھی فضائی مسافروں کو کوئی فائدہ نہیں ملا فوٹو؛فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے یکم جنوری سے عمرہ کرائے میں اضافہ کردیاہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق7ہزارکے اضافے کے ساتھ جدہ کاکرایہ 65ہزارروپے کاہوگا جبکہ ترجمان کا کہناہے کہ 31 دسمبر تک عمرے زائرین کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیاگیاہے ۔


کراچی سے جدہ جانے والوں کا کرایہ صرف58ہزار روپے ہے جوشاہین ایئرویز،اتحاد ایئر ویز، سعودی ایئرلائن کے مقابلے میں سب سے کم ہے، ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا،دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے جدہ جانیوالی پروازکیلیے شاہین ایئرویزکاکرایہ پیر 22 دسمبر کو 85 ہزار، سعودی ایئرکاکراچی سے جدہ 73 ہزار اور اتحاد ایئر ویز کا کراچی سے جدہ تک کاکرایہ93ہزار روپے وصول کیا گیا ان دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں پیرکوقومی ایئرلائن کا کراچی سے جدہ تک کاکرایہ سب سے کم رہا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حیرت انگیزکمی کی گئی ہے لیکن ہوائی سفر کرنیوالے مسافروں کو اس کمی کاکوئی فائدہ نہیں مل رہا دیگر نجی ایئرلائنوں ایئرلائنوں نے بھی اپنے ٹکٹوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Load Next Story