تھیٹرسے وابستہ فنکارکبھی ناکام نہیں ہوتے حنا دلپذیر

بھارت جانا نہیں چاہتی نہ ہی کبھی خواب دیکھاہے کہ مجھے وہاں کام ملے، حنا دلپزیر

ہم اپنے حصے کاکام کررہے ہیں مجھے پاکستانی عوام نے جتناپیاردیاہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی، حنا دلپزیر فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپذیر خان نے کہاہے کہ جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے عوام نے جتنی محبت دی ہے میرے کام کی بنیاد پر دی ان خیالات کااظہارانھوں نے '' ایکسپریس ''سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔


ان کا کہنا تھاکہ ٹیلی وژن ڈرامے کے ساتھ ساتھ تھیٹرکے لیے بھی خدمات دیناچاہتی ہوں تھیٹرسے وابستہ فنکارکبھی ناکام نہیں ہوتے ایک سوال کے جواب میں حنا دلپذیرخان کاکہناتھاکہ بھارت جانا نہیں چاہتی نہ ہی کبھی خواب دیکھاہے کہ مجھے وہاں کام ملے ،بھارتی فنکار اپنے حصے کامعیاری کام کررہے ہیں ۔

ہم اپنے حصے کاکام کررہے ہیں مجھے پاکستانی عوام نے جتناپیاردیاہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی اپنے کیرئیرکے آغاز میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے لوگ اس حدتک پسندکرینگے ۔
Load Next Story