یوسف پٹھان نے بدتمیزی کرنے والے پرستار کو تھپڑ جڑدیئے
نازیبا نعرے لگانے والے شائق کو یوسف پٹھان نے ڈریسنگ روم کے اندر بلوایا اور مبینہ طور پر 2 تھپڑ جڑ دیئے
میچ ریفری رپورٹ بی سی سی آئی کو بھجوائے گا جس پر یوسف کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ فوٹو: فائل
بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران بدتمیزی کرنے پر ایک شائق کو تھپڑ جڑدیئے۔
بروڈا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سنیل پاریکھ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر اور بروڈا کی ٹیموں کے درمیان ڈرا ہونے والے مقابلے کے تیسرے روز نامعلوم نوجوان شائق پلیئرز کی بیٹنگ کے دوران نازیبا نعرے لگارہا تھا جو یوسف سے قطعی برداشت نہیں ہوئے، آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپسی پر یوسف پٹھان نے مذکورہ شائق کو ڈریسنگ روم کے اندر بلوایا اور مبینہ طور پر 2 تھپڑ جڑ دیئے، جب یوسف کے چھوٹے بھائی عرفان کو یہ اطلاع ملی تو انھوں نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔
دوسری جانب انشومن گائیکواڈ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ باہمی طور پر حل کرلیاگیا، مذکورہ شائق کے اہل خانہ کے آنے پر ان سے معذرت کرلی گئی، میچ ریفری رپورٹ بی سی سی آئی کو بھجوائے گا جس پر یوسف کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔