جامعہ کراچی نے بیچلر اسٹڈیز پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
سیلف فنانس نشستیں بحال کرنیکا فیصلہ آنرز کی فیس4،ماسٹر پروگرام کی 2 لاکھ روپے مقرر۔
بی ایس کو ماسٹرز کے مساوی تسلیم نہ کر نے اور طلبا کے رجحان پر فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر قیصر۔ فوٹو: فائل
لاہور:
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایچ ای سی کے دبائو پر شروع کیا گیا چارسالہ بی ایس ڈگری پروگرام بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔
یہ پروگرام یونیورسٹی کے آنرز اور ماسٹرزپروگرام کوختم کرکے6 سال قبل 2007 میں شروع کیا گیا تھا تاہم جامعہ کراچی نے گذشتہ سال اپنا آنرز اور ماسٹرز پروگرام 5 سال کے تعطل کے بعدایک بار پھر شروع کردیا تھا اور آنرز اور ماسٹرزکے ساتھ ساتھ بی ایس (بیچلرآف اسٹڈیز) چارسالہ ڈگری پروگرام میں بھی داخلے دیے تھے 2007 میں شروع کیے گئے بی ایس پروگرام کے سبب یونیورسٹی کا ڈگری پروگرام 4 سال پرمحیط ہوگیاتھا جسے ماسٹرز کے مساوی قراردیا گیا تھا تاہم پیشہ ورانہ اداروں میں اس ڈگری کوماسٹرزکے مساوی تسلیم نہ کیے جانے کے سبب طلبا کو سخت مشکلات پیش آرہی تھیں۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ''ایکسپریس''سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ جامعہ کراچی نے آنرز اور بی ایس پروگرام میں دیے اور حاصل کیے گئے داخلوں کا موازنہ کیا تومعلوم ہوا ہے کہ مجموعی داخلوں میں سے صرف5 فیصدطلبا نے بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے حاصل کیے ہیں جبکہ 95 فیصد طلبا نے آنرز پروگرام کوترجیح دی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال 2013کیلیے صرف آنرز اورماسٹرز پروگرام میں داخلے دیے جائیں گے اور بی ایس پروگرام بند کیا جارہا ہے تاہم جاری بیج کی تدریس جاری رہے گی،انھوں نے بتایا کہ اندرون سندھ کے طلبا کے لیے یونیورسٹی کی نشستوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔