سپارکو کے تحت ہفتہ خلا 4 اکتوبر سے منایاجائے گا

10شہروں میں خلا سے متعلق معلوماتی، تقریری مقابلے اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

10شہروں میں خلا سے متعلق معلوماتی، تقریری مقابلے اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہوگا

ISLAMABAD:
سپارکو کے زیر اہتمام پاکستان میں عالمی ہفتہ خلا کا آغاز 4 اکتوبر سے کیا جارہا ہے۔


ملک کے 10شہروں میں خلا سے متعلق معلوماتی، تقریری مقابلے، فیملی فیئر اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق عالمی اسپیس ویک ہر سال 4 تا 10اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا کے 65 ممالک میں منایا جاتا ہے، اس موقع پر مختلف ایونٹس اور تعلیمی پروگرام ہوتے ہیں، رواں سال عالمی ہفتہ خلا کا موضوع ''خلا برائے انسانی سیفٹی اور سیکیورٹی'' ہے، سپارکو کے مطابق 4 اکتوبر جمعرات کو سپارکو کے نیشنل سینٹر برائے ریموٹ سینسنگ اینڈ جیو انفارمیٹیکس کراچی میں عالمی ہفتہ خلا کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر پیر مظہر الحق ہونگے، اسی روز سپارکو کے زیر انتظام ایک بس بمعہ ملٹی میڈیا اندرون سندھ کیلیے روانہ کی جائیگی جوگائوں گوٹھوں میں خلاسے متعلق معلومات فراہم کریگی جبکہ سپارکو کراچی میں مختلف نجی وسرکاری اسکولوں کے طلباکے درمیان کوئز مقابلے اور واٹر راکٹ ماڈل بنانے کے مقابلے ہونگے،5 تا 9 اکتوبر کو سپارکو پی آئی اے پلانٹیریم کے تعاون سے شوز اور لیکچرز کا انعقاد کریگا، 6 تا 7اکتوبر کو پی اے ایف میوزیم دوروزہ اسپیس فیملی فیئر کا انعقاد ہوگا۔
Load Next Story