تعلیمی اعلانات

بی اے سال اول کی فیس 2500 روپے جبکہ سال اول ودوم (باہم) کی فیس 4500روپے ہے

طلبا اپنے فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لیے بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رجوع کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے اعلان کیاہے کہ پرائیویٹ بی اے، بی کام اور بی او ایل کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی اے سال اول کی فیس 2500 روپے جبکہ سال اول ودوم (باہم) کی فیس 4500روپے ہے بی کام سال اول کی فیس 3ہزار روپے اور سال اول ودوم (باہم) کی فیس 5635 روپے ہے طلبا اپنے فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لیے بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رجوع کرسکتے ہیں۔


٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹروقار الحق نے اعلان کیاہے کہ شہادت العالیہ کی ڈگری کے حامل ، ایچ ای سی سے منظور شدہ مدارس کے طلبا اور نان گریجویٹ(ڈی ایچ ایم ایس) طلبا(انٹر پری میڈیکل)کے لیے معادلہ سرٹیفکیٹ(Equivalence Certificate) حاصل کرنے کے لیے گریجویٹ لیول کے لازمی چار مضامین (اسلامیات،انگریزی،مطالعہ پاکستان، اردو) کے خصوصی امتحان کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں25اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

اس خصوصی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبا شعبہ پرائیویٹ رجسٹریشن سے اپنی اسناد اور رجسٹریشن فارم کی پڑتال کرانے کے بعد نیشنل بینک اردو یونیورسٹی برانچ گلشن اقبال کیمپس کراچی میں جمع کرائیں گے رجسٹریشن فارم30 روپے نیشنل بینک اردو یونیورسٹی برانچ پر دستیاب ہے رجسٹریشن فیس2ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔
Load Next Story