پاکستانی نژاد امریکی ماڈل سعیدہ امتیاز کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ریڈ رم‘‘ ریلیز کے لیے تیار
فلم میں مرکزی کردار ادا کیا، تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے سعیدہ امتیاز اگلے ماہ ممبئی پہنچیں گی
عمران خان پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ میں جمائمہ کا کردار کیا مگر ریلیز نہ ہوسکی، ’’ریڈرم‘‘ سے بالی ووڈ میں اچھی انٹری دے رہی ہوں، گفتگو فوٹو : فائل
لاہور:
پاکستانی نژاد امریکن اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی بالی وڈ میں پہلی فلم ''ریڈرم '' کی عکسبندی اور پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعد تشہیری مہم کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا۔
فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی سعیدہ امتیاز تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے آئندہ ماہ کے وسط میں ممبئی پہنچیں گی، جہاں سے فلم کی باقاعدہ تشہیری مہم کا آغازہوگا جب کہ فلم کو دنیاکے بیشترممالک میں ریلیز کرنے کے لیے بھی وہ برطانیہ اور مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعیدہ امتیاز نے سابق کرکٹر عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ''کپتان'' میں جمائمہ کا کردار بھی نبھایا ہے۔
سعیدہ امتیاز نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ میںکا م کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ فلم کی عکسبندی شیڈول کے مطابق مکمل کر لی گئی تھی اور اس کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری تھا جس کی وجہ سے مجھ سمیت کاسٹ کے تمام لوگ دیگر کاموں میں مصروف تھے۔ مجھ سے ایک ہفتہ قبل فلم ''ریڈرم'' کی تشہیری مہم کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد رابطہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے اپنے دوسرے پروجیکٹس سے بریک لے لی ہے اور اب اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف بالی وڈ میں پہلی فلم پر مرکوز ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں بالی وڈ سے پہلے پاکستانی فلم میں کام کر چکی ہوں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ فلم تاحال ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔ اس فلم سے مجھے بہت سی امیدیں تھیں اور اسی کی وجہ سے میں نے بہت سے اچھے پروجیکٹ بھی سائن نہ کیے۔ میں چاہتی تھی کہ پہلے ''کپتان'' ریلیز ہو جائے اور اس کے بعد ہی میں کسی دوسرے پروجیکٹ کا حصہ بنوں لیکن ایسا ممکن نہ ہوا تو پھر میں نے بالی وڈ میں ایک منفرد موضوع پر بننے والی فلم سائن کرلی۔
اس فلم کی شوٹنگ کے لیے میں بھارت میں رہی اور یہاں کام کرتے ہوئے مجھے بہت سے نئے پروجیکٹس میں کام کرنے کی آفرز بھی ہوئی ہیں، جن میں سے دو پروجیکٹ پر معاملات کو جلد ہی حتمی شکل دے دوں گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ''ریڈ رم'' کے ذریعے بالی وڈ میں ایک اچھی انٹری دے رہی ہوں اورمجھے امید ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے والے اس پروجیکٹ سے خوب انٹرٹین ہوں گے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ فلم کی کہانی اور میوزک پر خاص توجہ دی گئی ہے۔