ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی یونس خان

پلیئرز مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں تو ٹیم میگا ایونٹ کا سیمی فائنل یا فائنل ضرورکھیلے گی، سابق کپتان

پاکستان کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے مگر اس وقت کئی کھلاڑی انجریز کا شکارہیں، یونس خان ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی جبکہ محمد عامر کے لئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔


چارسدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی سائیڈ نے 2،3 ماہ کے دوران سخت کرکٹ کھیلی، اب پینٹنگولر کپ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔ قومی ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ میگا ایونٹ سے پہلے سعید اجمل بولنگ ایکشن کے سبب مشکل میں پڑگئے، ماضی میں ان کا کارکردگی شاندار رہی، میگا ایونٹ میں ٹاپ آف اسپنر کی کمی محسوس ہوگی۔

سینئربیٹسمین نے مزید کہاکہ پاکستان کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے مگر اس وقت کئی کھلاڑی انجریز کا شکارہیں، اس کے باوجود اگر پلیئرز مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں تو ٹیم میگا ایونٹ کا سیمی فائنل یا فائنل ضرورکھیلے گی۔ محمد عامر کےلئے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہوگا۔
Load Next Story