حیدرآباد شر پسندوں نے کوئلے سے لدے ٹرک کو آگ لگا دی2افراد جھلس گئے

ڈرائیونگ اورکلینرکیبن تباہ ، کیبن میں رکھے40 ہزار روپے بھی جل گئے، زخمی اسپتال داخل، ٹرک کراچی سے لاہور جا رہا تھا.

بائی پاس پر8 مسلح افراد اچانک سامنے آئے، اسلحہ دکھا کر ٹرک رکوایا اور سیال مادہ پھینک کر فرار ہو گئے،ڈرائیور عابد علی فوٹو: فائل

سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد نے کوئلے سے لدے ٹرک کو آگ لگا دی۔


جسکے نتیجے 2 افراد جھلس گئے جبکہ ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدرآباد بائی پاس پر وادھوا گیٹ کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کوئلہ لے کر لاہور جانیوالے ٹرک کو اسلحہ کے زور پر روک کر آگ لگا دی جسکے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیونگ اور کلینر کیبن مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ ٹرک میں لدے کوئلے کو بھی آگ لگ گئی۔

قاسم آباد فائر بریگیڈ نے آگ قابو پا یا جسکے باعث ٹرک کا پچھلا حصہ اور کوئلے کی بڑی مقدار جلنے سے محفوظ رہی۔ آتشزنی کے باعث کلینر کیبن میں سوئے سیکنڈ ڈرائیور عبدالرحمن کی ٹانگ جبکہ کلینر ریاض احمد کا ہاتھ اور بایاں پاؤں جھلس گئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور عابد علی نے بتایا کہ 8 مسلح افراد اچانک سامنے آئے، اسلحہ دکھا کر ٹرک رکوایا اور سیال مادہ پھینک کر ٹرک میں آگ لگا دی، آگ لگنے سے ڈرائیونگ کیبن میں رکھے 40 ہزار روپے بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔
Load Next Story