سندھ دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے شفقت شیرازی
صوبائی اسمبلی نے دہرے بلدیاتی نظام کا بل پاس کرکے سندھ تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی.
صوبائی اسمبلی نے دہرے بلدیاتی نظام کا بل پاس کرکے سندھ تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی. فوٹو: فائل
لاہور:
سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا بل پاس کرکے حقیقی طور پر سندھ کو تقسیم کرنیکی بنیاد رکھ دی ہے۔
یہ بات شیرازی گروپ کے قائد سید شفقت شیرازی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کی سیاست کرتے ہیں تاہم سندھ دھرتی ہماری ماں ہے جسکے چپے چپے کی حفاظت کرینگے اور کسی بھی صورت میں دہرے بلدیاتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ شیرازی گروپ اس سے قبل کالا باغ ڈیم، ذوالفقار آباد جیسے سندھ دشمن منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے اور اب بھی اس نظام کیخلاف سندھ دوست تنظیموں کے ساھ مل کر آواز اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ایاز شاہ شیرازی، نصیر شاہ شیرازی، وڈیر و محمد خان بارن، میر فیض محمد ٹالپر و دیگر موجود تھے۔