اہلخانہ کے ہمراہ پکنک منانے آنیوالی خواتین اور مرد گرفتار

پولیس نے ان کے قبضے سے ملنے والی رقم اور قیمتی موبائل فون مال غنیمت سمجھ کر قبضے میں لے لیں۔

پولیس نے ان کے قبضے سے ملنے والی رقم اور قیمتی موبائل فون مال غنیمت سمجھ کر قبضے میں لے لیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

درخشاں پولیس نے مبینہ طور پر رشوت نہ ملنے پر اہلخانہ کے ساتھ پکنک منانے آنیوالی 4خواتین اور4مردوں کو بوس کنار کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ملنے والی رقم اور قیمتی موبائل فون مال غنیمت سمجھ کر قبضے میں لے لیں۔


تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے دودریا کے قریب سے عائشہ، نادیہ، شاہین، نادیہ، نور، اﷲ بخش، منصور اور حاجی محمد کو سرعام بوس کنار کرتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی، ذرائع کے مطابق منگل کو ایس ایچ او درخشاں محمد علی نیازی ایک دن کی چھٹی پر تھا جس کے باعث ایڈیشنل نے اضافی اختیارات ملتے ہی علاقے میں مبینہ طور پر رشوت کا بازار گرم کر دیا،سی ویو اور دو دریا پکنک منانے آنے والے متعدد جوڑوں کو ہراساں کرنے کے لیے انھیں حراست میں لیکر ان سے نکاح نامے طلب کرلیے، نکاح نامے نہ دکھانے پر پولیس نے ان کی جیبوں میں موجود بھاری رقم ضبط کر لی۔
Load Next Story