امن کی ذمے داری لیں واپس بلالیں گے کائرہ

بلوچستان میں سرگرم لوگ پاکستان کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں،وزیر اطلاعا ت

ہماراقصور نہیں تھا،پھر بھی دوسروںکی غلطیاں اپنے سر لیں اور بلوچ عوام سے معافی مانگی ، بلوچستان میں سرگرم لوگ پاکستان کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں،وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی لیڈرکی طرح بلوچستان میںامن وامان کی ذمے داری لیں ہم ایف سی واپس بلا لیں گے۔

ہمارا کوئی قصور نہیں تھا' پھر بھی دوسروںکی غلطیاں اپنے سر لیں اور بلوچ عوام سے معافی مانگی، پنجاب 46 فیصدگیس اور65 فیصد بجلی استعمال کر رہا ہے اس کے باوجود پنجاب سے زیادتی کا تصور درست نہیں' بدقسمتی سے پنجاب کے حکمرانوں نے سابقہ سیاسی محاذ آرائی دوبارہ شروع کر دی، حکومت نے ہمیشہ تاجروںکے حقوق کی آواز بلندکی ہے' بلوچستان کے واقعات کے پیچھے ان لوگوںکا ہاتھ ہے جو پاکستان کی یکجہتی اورسالمیت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور چیمبرمیںکاروباری برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت وفاق سے بجلی پیدا کرنے کے کسی منصوبے کی گارنٹی مانگے گی تو ہم دینے کیلیے تیار ہیں لیکن وہ پہلے کوئی منصوبہ تو بنائے' انھیں تومحاذ آرائی کی سیاست سے فرصت ہی نہیں ملتی۔ دنیاکی مخالفت کے باوجود ایران سے گیس پائپ لائنز بچھانے کا معاہدہ کیا جبکہ بھارت سے بجلی کی خریداری کے لئے بات چیت جاری ہے۔

این این آئی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرکائرہ نے کہا کہ نواز شریف قومی لیڈرکی طرح بلوچستان میں امن وامان کی ذمے داری لیں ہم ایف سی واپس بلالیںگے، ہماراکوئی قصورنہیں تھا' پھربھی دوسروںکی غلطیاں اپنے سر لیں اور بلوچ عوام سے معافی مانگی' اختر مینگل کو ملک واپس آنے پر خوش آمدید کہا، بلوچوں اور انکے مطالبات کا احترام کرتے ہیں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی اورجب کمیشن بنایا گیا تو (ن) لیگ والے بھاگ گئے' صحافیوں پر مقدمات سے متعلق بلوچستان حکومت سے بات کروںگا، انتخابات میں تاخیر کا ارادہ نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story