ورلڈکپ میں مسلسل شکستیں کیوی کپتان کے پاس بہانے بھی کم پڑ گئے
ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل شکستوں کے بعد کیوی کپتان کے پاس بہانے بھی کم پڑ گئے۔
ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل شکستوں کے بعد کیوی کپتان کے پاس بہانے بھی کم پڑ گئے۔ فوٹو: فائل
ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل شکستوں کے بعد کیوی کپتان کے پاس بہانے بھی کم پڑ گئے۔
روس ٹیلرکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ جیتا جب برینڈن میک کولم کی عمدہ سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 59 رنز سے ہرایا،اس کے بعد پاکستان سے 13 رنز کی شکست کے باوجود بہتر رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ سپر ایٹ میں پہنچا جہاں سری لنکا سے شکست ہوئی، پھر ویسٹ انڈیز سے ٹائی میچ بھی سپر اوورزمیں ہار گیا۔
انگلینڈ نے اسے 6 وکٹ سے مات دی۔ روس ٹیلر کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنی پوری قوت صرف کرتے اور پھر بھی فتح کے قریب نہیں پہنچ پاتے تو اس سے مایوسی تو ہوتی ہی ہے، ہم نے مختلف اوقات میں اچھا کھیل پیش کیا مگر ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، جب آپ مسلسل ہار رہے ہوں تب صلاحیتوں کے مطابق کھیل پانا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔