رضا حسن نے سب کو حیران کردیا پاکستانی کپتان
ذہن پر مارجن نہیں کینگروز کے شکار کی دھن سوار تھی،ناصر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
ذہن پر مارجن نہیں کینگروز کے شکار کی دھن سوار تھی،ناصر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ فوٹو : اے ایف پی
کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمارے ذہن پر مارجن نہیں کینگروز کے شکار کی دھن سوار تھی۔
ناصر جمشید نے غیرمعمولی کھیل پیش کرکے اچھے ٹوٹل تک پہنچایا، رضا حسن نے سب کو حیران کردیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف 32 رنز کی فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے پلیئرز کی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں، سب نے پاکستان کیلیے جان لڑائی،ہم نے وہی ٹوٹل حاصل کیا جو چاہتے تھے، ہمیں معلوم تھا کہ پچ اسپنرز کو سپورٹ کریگی، ان کیخلاف رنز اسکور کرنا آسان نہیں ہوگا، اس لیے میں نے زیادہ تر سلو بولرز کو ہی گیند تھمائی۔
مجھے اس بات کا بھی یقین تھا کہ جس وقت بھی عمر گل سے اوور کرایا وہ اچھی بولنگ کریگا، ہمارے پاس سعید اور شاہد آفریدی کی صورت میں اچھے اسپنرز موجود تھے، رضا حسن کی شمولیت نے ہمارا اعتماد مزید بڑھا دیا۔ حفیظ نے کہا کہ میچ کے حوالے سے ہم نے ایک طویل میٹنگ کی ہر کسی یہ معلوم تھا کہ اس وکٹ پر رنز اسکور کرنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی تاکہ ہم اپنے اسپنرز کو دفاع کیلیے اچھا ٹارگٹ دے سکیں، بولرز کی کارکردگی کافی بہتر رہی خاص طور پر رضا حسن نے عمدہ پرفارم کیا اس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
حفیظ نے واضح کیاکہ ہمارے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمیں بڑے مارجن سے کامیابی ملی مگر یہ چیز ہمارے ذہن میں نہیں تھی، ہمارا سب سے بڑا مقصد فتح حاصل کرنا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ اس پچ پر کینگروز کیلیے 150 رنز بنانا آسان نہیں ہوگا، یہ بھی جانتے تھے کہ کینگروز کی 70 سے 80 فیصد طاقت ان کے ٹاپ آرڈر کھلاڑی واٹسن، وارنر اور ہسی ہیں اس لیے ہم ان کو جلد آئوٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی اور کامیاب بھی رہے، اس کے بعد آسٹریلوی سائیڈ دبائو میں آگئی۔