نیابلدیاتی نظامجئے سندھ تحریک کامرحلہ واراحتجاج کااعلان
آج صوبے بھرمیں مظاہرے ہونگے،14 کوہزاروں افرادکراچی میں مارچ کریں گے
آج صوبے بھرمیں مظاہرے ہونگے،14 کوہزاروں افرادکراچی میں مارچ کریں گے۔ فوٹو فائل
جئے سندھ تحریک کے صدرڈاکٹرصفدر سرکی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم والے کالے قانون نئے بلدیاتی نظام کے خلاف آج3 اکتوبر سے3 نومبر تک مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا۔
جس کے پہلے مرحلے میں کارکنوں کی شہادتوں اورگرفتاریوں کے خلاف آج کراچی تا کشمور احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوں گے جبکہ14 اکتوبرکوہزاروں سندھی کراچی میں مارچ کریں گے،وہ منگل کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر عبدالفتاح چنو، سیکریٹری جنرل جاوید چاچڑ، سہیل احمد ابڑو، گدا حسین گنگو، احمد انقلابی و دیگر بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں تمام قوم پرست پارٹیوں کے کارکنان و پیرسائیں پگارا، شفیع جاموٹ، حلیم بلوچ، غلام مرتضیٰ جتوئی، کراچی میں بسنے والے بلوچ، اردو بولنے والوں اور تمام سندھیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مارچ میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
انھوں نے کہا کہ احتجاج کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم 3 نومبر ہفتے کو جیکب آباد سے کراچی تک ہزاروں لوگ پیدل مارچ کریں گے جس کے بعد یہ شرکا لانگ مارچ کے ذریعے حکمرانوں کو اپنے فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کریں گے، ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ حکمرانوں نے جو جنگ چھیڑی ہے اسے ہم لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی تک پھیلادیں گے اور سندھ کا کسی قیمت بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے۔