کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے فضل الرحمن
پرنب مکھرجی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پرہڑتال سے بھارتی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے
دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والابھارت کشمیریوں کوانکاجمہوری حق دے. فوٹو: اے ایف پی/فائل
پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت ریاست جموں وکشمیرمیں رائے شماری کیلیے اقوام متحدہ میں کیے گئے وعدوں پرعمل کرکے کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔
پرنب مکھرجی کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے موقع پرکشمیریوں کی طرف سے مکمل ہڑتال کے بعد بھارتی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ کشمیر ی کسی صورت میں بھی بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ اپنے ایک بیا ن میں چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو رام کرنے کیلیے پچھلے 65 سالوں میں کئی چالیں چلی مگر کشمیریوں نے سب ناکام بنا دیں۔
فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا بھارت کشمیریوں کو بھی ان کا جمہوری حق یعنی حق خودارادیت دے۔ انھوں نے کہا کہ آنکھیں بند کرنے سے حقیقت ختم نہیں ہوتی، یہ بات بھی واضح ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ہمیشہ کے لیے غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔