تھری جی لائسنس نیلامی کمیٹی پرنظرثانی کی جائے قائمہ کمیٹی

پی ٹی اے ممبرفنانس کی بحالی پرچیئرمین انکوائری کمیٹی طلب،ملازمین کی فہرست مانگ لی

پی ٹی اے ممبرفنانس کی بحالی پرچیئرمین انکوائری کمیٹی طلب،ملازمین کی فہرست مانگ لی۔ فوٹو: کرایٹیو کامنز

WASHINGTON:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورپی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی کیلیے قائم آکشن سپروائزری کمیٹی کی ہیئت پرنظرثانی کی جائے۔


ماہرین اورمتعلقہ افرادکوکمیٹی میںشامل کیاجاناچاہیے جبکہ کمیٹی کو پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ تھری جی لائسنس کی نیلامی کاعمل31 دسمبرتک مکمل کر لیاجائے گا۔کمیٹی کااجلاس چیئرپرسن سینیٹرکلثوم پروین کی زیرصدارت ہوا، چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان نے بتایا کہ تھری جی لائسنس کے اجرا اورنیلامی کیلیے کنسلٹنٹ کے تقررکاعمل جاری ہے،اس کے لیے بھارتی کمپنی نے بھی درخواست دی ہے تاہم سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کی صورت میں ہی کنسلٹنٹ کاتقرر کیاجائے گا۔آکشن سپروائزری کمیٹی کے کنوینئروزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہیں، کنسلٹنٹ کا انتخاب15اکتوبر تک مکمل کرلیاجائے گا،کنسلٹنٹ کی ذمے داری ہو گی کہ وہ90دن میںنیلامی کرائے۔

چیئرپرسن نے کہاکہ تھری جی لائسنس کے اجرا میںتاخیر سے ہمیں اربوں ڈالر کا نقصان ہورہاہے،مزیدتاخیرنہیںہونی چاہیے،انھوں نے ہدایت کی کہ موبائل کمپنیوں کی طرف سے طویل دورانیے کے پیکجزکابھی نوٹس لیاجائے اس سے معاشرے میںخرابیاں پیدا ہورہی ہیں۔آئی این پی کے مطابق کمیٹی نے پی ٹی اے کے ممبرفنانس کی معطلی اورانکوائری رپورٹ کے بغیر نوکری پر بحال کرنے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین رانا بھگوان داس کوآئندہ اجلاس میںطلب کر لیا ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میںچارسال میںبھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔
Load Next Story