حالات یہی رہے تو بلوچستان ہاتھ سے نکل جائیگا ناصرعلی شاہ

ایف سی اہلکاروں کا بلوچستان سے تعلق نہیںاس لیے ہمدردی سے کام نہیں لے رہے،قادربلوچ.

فورسزجانوروں جیسا سلو ک کرتی ہیں،ثنا بلوچ، ’’کل تک‘‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہرروز لوگ مررہے ہیں اغوا ہورہے ہیں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہیں عدلیہ نے بھی بہت زوردیا ہے لیکن کوئی سنتا ہی نہیں۔


اگر ایسے ہی حالات رہے تو بلوچستان ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن حکومت موجودہ پانچ سال پورے اور اگلے سال حکومت بنانے میں لگی ہوئی ہے ۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک ''میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس ملک میں وی آئی پی کلچر ہے مقننہ ،عدلیہ اور پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں ایف سی پولیس کا کام کررہی ہے ایف سی اہلکاروں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے وہ ہمدردی سے کام نہیں لے رہے۔

رہنما بلوچ نیشلسٹ پارٹی ثناء اللہ بلوچ نے کہاکہ ایف سی اور دیگر فورسز بلوچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلو ک کرتی ہیں بلوچستان کے مسئلے تب تک حل نہیں ہوں گے جب تک بلوچ قیادت سامنے نہیں آتی۔بلوچستان میں گورننس کے معاملات میں ہماری ایجنسیوں کا بہت کردار ہے۔ بلوچستان میں ان ڈکلئیر ایمرجنسی نافذہے جس میں انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا۔بلوچستان کے اسٹرکچر کو کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں سمجھتی ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ ملک میں منصفانہ نظام ہونا چاہیے ورنہ چاہے کوئی پیغمبر بھی آئے گا تو ناکام ہوجائے گا۔ بلوچستان کا آخری حل علیحدگی ہے ایسادنیا میں پہلی مرتبہ نہیں ہوگا۔
Load Next Story