عبدالحق بلوچ کے قتل کیخلاف صحافیوں کے ملک بھر میں مظاہرے

وزیرداخلہ کا بلوچ صحافیوں پر مقدمات ختم کرنے، قتل کی جوڈیشل تحقیقات کرانیکا اعلان .

وزیرداخلہ کا بلوچ صحافیوں پر مقدمات ختم کرنے، قتل کی جوڈیشل تحقیقات کرانیکا اعلان ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

خضدار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اورسینئر صحافی عبدالحق بلوچ کے قاتلوں اوربلوچستان حکومت کی جانب سے صحافیوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔


اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پریس کلب کے صدر فاروق فیصل خان، سیکریٹری شہریارخان، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، پی ایف یوجے کے صدرپرویزشوکت، بلال ڈارکے علاوہ صحافیوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق فیصل نے کہا کہ کسی دور میں صحافیوں پراتنے مظالم نہیںہوئے جتنے اس جمہوری دور میں ہوئے ہیں۔

ادھر رحمن ملک نے پریس کلب میں گفتگو کے دوران بلوچستان میں صحافیوں کیخلاف مقدمات ختم کرنے سمیت صحافی عبدالحق بلوچ کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کرانے اور قاتلوںکو گرفتار کرنے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ صحافی عبدالحق بلوچ کے قتل کیخلاف لاہور پریس کلب کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالہ، ملتان، مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
Load Next Story