چہلی بندی روڈ پروجیکٹ کے لئے سعودی عرب 20 کروڑ 60 لاکھ ریال دے گا
رعایتی قرضہ 20 سال کی مدت کیلیے ہوگا، 2 فیصد سروس چارجز وصول کئے جائیں گے
رعایتی قرضہ 20 سال کی مدت کیلیے ہوگا، 2 فیصد سروس چارجز وصول کئے جائیں گے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سعودی عرب پاکستان کو مظفر آباد کے قریب چہلی بندی روڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے20 سال کی مد کیلئے 20 کروڑ 60 لاکھ ریال کا رعایتی قرضہ فراہم کرے گا۔
سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور جاسم الخالدی نے گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی اور سعودی وزیر خزانہ کا خط بھی فراہم کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب چہلہ بندی روڈ پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے جو قرضہ فراہم کریگا اور اس پر 2 فیصد سروس چارجز وصول کئے جائیں گے جب کہ 5 سال کا گریس پیریڈ ہوگا۔ اسحاق ڈار نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کو جلد صحتیاب کرے۔
اس دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں K-2 اور K-3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی مالیاتی مینجمنٹ کیلئے میکانزم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں پاور پلانٹ 2200 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جس سے ملک میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہونے میں مدد ملے گی۔ چین کا ایگزم بینک K-2 اور K-3 کیلئے فنڈنگ فراہم کر رہا ہے جو کراچی کے ساحل پر قائم کئے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا اسحاق ڈار نے دیوان گروپ کی جانب سے ایف سی کیلئے منگوائی جانے والی113 اسپیشل گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے متعلق گزشتہ 6 سال سے جاری تنازعہ حل کرادیا ہے۔ اس ضمن میں ایک اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا اور دیوان گروپ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔