ویمنز ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو5وکٹ سے مات دے دی
اوپنر مرینہ اقبال نے کیریئر بیسٹ 69رنز بنائے، ندا ڈار 37 پر ناقابل شکست رہیں، ثنا میر اور سعدیہ یوسف کی 2،2 وکٹیں
اوپنر مرینہ اقبال نے کیریئر بیسٹ 69رنز بنائے، ندا ڈار 37 پر ناقابل شکست رہیں، ثنا میر اور سعدیہ یوسف کی 2،2 وکٹیں فوٹو: فائل
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹ سے مات دیدی۔
مڈل آرڈر کی ناکامی کے باجود گرین شرٹس نے 179رنز کا ہدف 8 بالز قبل حاصل کرلیا۔ مرینہ اقبال نے کیریئر بیسٹ 69 رنز کی اننگز کھیلی ،ندا ڈار 37 پر ناقابل شکست رہیں، ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔شارجہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 179رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مستحکم انداز میں اننگز کا آغاز کیا،جویریہ خان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو اسکور بورڈ پر 68کا مجموعہ موجود تھا،دوسری اوپنر مرینہ اقبال تو ثابت قدم رہیں لیکن دوسرے اینڈسے وکٹیں گرتی رہیں،بسمعہ معروف صرف 6 رنز بناسکیں۔
نین عابدی کو کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہ ملی، 80رنز کے سفر تک 3وکٹیں گرنے کے بعد ثنا میر صرف 11رنز کا سہارا دے پائیں،ندا ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کی طرف سفر جاری رکھا، پلیئر آف دی میچ مرینہ اقبال کیریئر کے بہترین 69رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کو فتح کیلیے مزید 29رنز کی ضرورت تھی،ندا ڈار نے 37اور اسماویہ اقبال نے 12رنز پر ناقابل شکست رہتے ہوئے ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی طرف سے رانا ویرا نے 3وکٹیں اڑائیں۔قبل ازیں آئی لینڈرز ٹیم نے 8وکٹیں گنواکر 178رنز بنائے،اوپنر چماری جیانگانی 49رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں، سورنگیتا نے 43کا حصہ ڈالا،دیگر میں ویرا کوڈی28کے علاوہ کسی کی جانب سے مزاحمت دیکھنے میں نہ آئی، پاکستان کی طرف سے کپتان ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے 2،2، ندا ڈار اور سمیعہ صدیقی نے ایک ایک کو پویلین کی راہ دکھائی۔