عمران اور ریحام خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہاں

دونوں میاں بیوی ہنی مون کی بجائے عمرہ کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے 2 روز قبل ہی ریحام خان سے بنی گالہ میں شادی کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان شادی کے بعد ہنی مون کی بجائے عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے جس کا فیصلہ تاحال فائنل نہیں ہو سکا لیکن دونوں میاں بیوی ہنی مون کی بجائے عمرہ کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ عمران خان نے 2 روز قبل ہی ریحام خان سے بنی گالہ میں شادی کی اور گزشتہ روز ان کے ولیمے کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی۔


Load Next Story