آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریزمیں سب سے زیادہ 5870رنز بن گئے

دوسرا بڑا مجموعہ 5651 رنز بھی 04-2003 میں انہی ٹیموں کی سیریز ہی میں اسکور ہوا تھا

سڈنی میں گذشتہ 20 برسوں میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

PESHAWAR:
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں رنز کے انبار لگ گئے، مجموعی طور پر چار میچز میں 5870رنز اسکور ہوئے۔


یہ چار یا زائد میچز کی سیریز میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے، دوسرا بڑا مجموعہ (5651) رنز بھی 2003-04 میں انہی ٹیموں کی سیریز ہی میں اسکور ہوئے تھے، سڈنی میں گذشتہ 20 برسوں میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا، اس دوران اس میدان پر 22 میچز منعقد ہوئے، جس میں سے میزبان آسٹریلیا نے17 میں کامیابی پائی، 3 میں ناکامی اور 2ڈرا ہوئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں بے نتیجہ مقابلے بھارت کیخلاف رہے، اس سے پہلے 2004 میں بھی بھارتی ٹیم نے سڈنی میں ٹیسٹ ڈرا کیا تھا، مچل اسٹارک نے ٹیسٹ وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی، انھوں نے یہ سنگ میل رائنا کو آئوٹ کرنے پر عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 72 ویں آسٹریلوی بولر بنے۔
Load Next Story