’’آؤپڑھاؤ‘‘ مہم قومی فریضہ انجام دے رہی ہے ڈاکٹرعبدالوہاب
وائس چانسلرنے تقریب میں کیک کاٹا،ایکسپریس میڈیا کی ’’آؤپڑھاؤ‘‘مہم قابل ستائش ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت محمدعلی جناح یونیورسٹی میں ’’آؤ پڑھاؤ‘‘ مہم کی تقریب سے پروفیسرعبدالوہاب اور پروفیسر حسن آفتاب خطاب کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور:
''ایکسپریس''میڈیاگروپ نے شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اوران کی خدمات کے اعتراف ان کے وقار کی بحالی کے لیے شروع کی گئی مہم ''جوسیکھاہے وہ سب کوسکھاؤآؤپڑھاؤ'' کے سلسلے میں ہفتہ کومحمد علی جناح یونیورسٹی میں اساتذہ اور بچوں کے اعزازمیں تقریب منعقدکی۔
تقریب سے ایکسپریس میڈیاگروپ کے پروجیکٹ منیجرمحسن لغاری،محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب سمیت اساتذہ نے بھی خطاب کیا طلبہ وطالبات نے ایکسپریس میڈیاگروپ کی مہم ''جو سیکھا ہے وہ سب کو سکھاؤآؤ پڑھاؤ'' کوسراہا، تقریب میں12اساتذہ کوتعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ بہترین استادکا خصوصی ایوارڈ محمد فیصل ماجدکو دیا گیا، ایوارڈ پانے والے اساتذہ میں آصف سعید، احمرعمر،عظمیٰ عاطف جعفری،بابر سلیم، محمد فرحان بخاری،آفاق علی خاں، محمد شجاعت سلیم، غلام محمد، شاہداقبال، سید حسن آفتاب اورجاوید حسین شامل تھے۔
تقریب سے محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب نے خطاب میں کہاکہ ملک میں ایجوکیشن ایمرجنسی سے نمٹنے کیلیے ایکسپریس میڈیا گروپ کی شروع کی جانے والی مہم ''جوسیکھا ہے وہ سب کوسکھاؤآؤپڑھاؤ'' نے اساتذہ کی اہمیت کواجاگرکرنے کا قومی فریضہ انجام دیا ہے، انھوں نے کہاکہ جناح یونیورسٹی میں ڈھائی بجے سہ پہرسے شام ساڑھے 5 بجے تک محمودآبادکی کچی آبادی کے بچوں کیلیے تعلیم کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے جہاں650 بچے پرائمری اسکول میں تعلیم و تربیت حاصل کررہے ہیں، انھوں نے کہاکہ ان بچوں اوران کے گھروں میں تعلیم کی وجہ سے صفائی کا احساس ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسکول آنے والے ان بچوں میں شعور وآگہی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان بچوں کے اہلخانہ میں بھی تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔
انھوں نے جاری مہم کے تناظر میں اساتذہ کی معاشرے اور طلبا کی کردار سازی میں اہمیت سے آگاہ کیا، پروگرام میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے پروجیکٹ منیجر محسن لغاری نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے اساتذہ کو''جوسیکھا ہے سب کوسکھاؤآؤ پڑھاؤ''مہم کی تعریفی اسناد اورشیلڈ پیش کیں، تقریب کے اختتام میں وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب نے کیک کاٹا اورایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے جاری ''آؤ پڑھاؤ'' مہم کوسراہا، اساتذہ نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت شروع کی گئی مہم ''جوسیکھا ہے وہ سب کوسکھاؤآؤپڑھاؤ'' نے طلبا میں اساتذہ کی عزت اوران کی اہمیت کااحساس اجاگرکیا ہے اس مہم کے ذریعے اساتذہ کے وقار میں اضافہ ہورہا ہے۔