شاہدآفریدی نے بنی گالہ جاکر عمران خان کو شادی کی مبارک باد دی

ملاقات میں عمران خان نے شاہد آفریدی کو خیرپختونخوا میں تحریک انصاف كی كاركردگی کے حوالے سے بریف کیا

عمران خان نے ملاقات کےد وران شاہد آفریدی کو ورلڈ کب سے متعلق کچھ ہدایات بھی دیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

پاكستان كركٹ ٹیم كے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات كرکے انہیں دوسری شادی كی مبارک باد دی۔


بنی گالہ میں شاہد آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں دوسری شادی کی مبارک باد دی جب کہ ان کی مٹھائی، قہوہ اور باربی کیو سے تواضع کی گئی، اس موقع پر عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف كی كاركردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی کو آگاہ کیا اور آئندہ ماہ فروری میں شروع ہونے والے ورلڈ كپ كے حوالے سے كچھ ہدایات بھی دیں۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی، مراد سعید، خیبر پختونخوا کے وزرا اور رکن صوبائی اسمبلی اور عمران خان کے ترجمان نعیم الحق بھی موجود تھے۔
Load Next Story