نواز شریف کی غیر حاضری پر بھی آرٹیکل 288 لاگو ہوسکتا ہے شیخ رشید
تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تواس کی زد میں نوازشریف بھی آسکتے ہیں،شیخ رشید
مجھے 33 حلقوں پر دوبارہ انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں، شیخ رشید فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل288 کے تحت اگرتحریک انصاف کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تواس کی زدمیں نوازشریف بھی آسکتے ہیں کیونکہ وہ بھی 40روز تک قومی اسمبلی سے غیرحاضر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں 19 سے 20 اراکین کی موجودگی انتہائی شرم کی بات ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تودوسری طرف دیوارسے لگارہی ہے۔ ان ایک دو نہیں 33 حلقوں پر دوبارہ انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آرٹیکل 288 کے تحت اگرتحریک انصاف کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تواس کی زدمیں نوازشریف بھی آسکتے ہیں کیونکہ وہ بھی 40روز تک قومی اسمبلی سے غیرحاضر رہے ہیں۔