جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والے گروہ کے5ارکان گرفتار
گروہ اب تک جعلی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کروڑوں روپے کی خریداری کرچکا ہے
گروہ کے پاس سے غیرملکی بینکوں کے بھی جعلی کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں، شاہد حیات فوٹو: ایکسپریس
ایف آئی اے نے بینکوں کے جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والے گروہ کو پکڑلیا، یہ بات ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ زون شاہد حیات نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے والے گروہ کے 5ارکان کو گرفتار کرلیا ہے یہ گروہ مختلف بینکوں کے جعلی کریڈٹ کارڈ بناکر کروڑوں روپے کی خریداری کرچکا ہے اس گروہ نے صرف یوبی ایل کے جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی خریداری کی،اس گروہ نے ایم سی بی کے جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بھی کروڑوں روپے کی خریداری کی ہے، یہ گروہ جعلی کریڈٹ کارڈز بنانے کیلیے انٹرنیٹ سے مدد حاصل کرتا تھا اس گروہ کے ارکان میں نذیر یامین، شیراز فاروقی، فیروز ظفر، فرحان یوسف اور ظفر شامل ہیں۔
یہ گروہ بینک فراڈ کے کیسز میں پکڑا جاچکا ہے، یہ گروہ جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے کے حوالے سے خاص ٹیکنیکل مہارت رکھتا ہے یہ گروہ ایک سال سے یہ کام کر رہا تھا،شاہد حیات نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے پاس سے غیرملکی بینکوں کے بھی جعلی کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں ہم اس سلسلے میں غیرملکی بینکوں سے بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں تاکہ اس قسم کے فراڈ کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل بنکنگ سرکل الطاف حسین بھی موجود تھے۔