شارع فیصل دوران ڈکیتی مزاحمت پر منی ایکسچینج کا ملازم جاں بحق
ملزمان 9 لاکھ روپے نقد لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے
مقتول عتیق اپنے دوست ظہیر عباس کے ہمراہ اسٹیٹ بینک سے 9 لاکھ روپے نکلوا کر آرہے تھے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ فوٹو: فائل
شارع فیصل نرسری بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نجی منی ایکسچینج کا ملازم جاں بحق جبکہ ڈاکو 9 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب دن دہاڑے نجی منی ایکسچینج کمپنی کے ملازم 40 سالہ محمد عتیق ولد محمد صابر سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو رقم چھین رہے تھے کہ اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمدعتیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان 9 لاکھ روپے نقد لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عتیق اپنے دوست ظہیر عباس کے ہمراہ اسٹیٹ بینک سے 9 لاکھ روپے نکلوا کر آرہے تھے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ، مقتول عتیق کھارادر کا رہائشی اور مقامی منی ایکسچینج کمپنی میں ملازم تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا دوست ظہیر عباس فائرنگ میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔