حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤملاجلارجحان رہا

مارکیٹ کےاختتام پرکےایس ای 100انڈیکس مزید20.83 پوائنٹس کےاضافےسےتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 33786.44 پوائنٹس پربند ہوا۔

مارکیٹ کےاختتام پرکےایس ای 100انڈیکس مزید20.83 پوائنٹس کےاضافےسےتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 33786.44 پوائنٹس پربند ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم میں کمی دیکھی گئی۔

53فیصد سے زائدحصص کی قیمتیں گرگئیں، گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ اور آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33953 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تھا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔


مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس مزید 20.83 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 33786.44 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 1.24 پوائنٹس کمی سے 21799.48پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 39.33 پوائنٹس گھٹ کر 52642.58جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 58.47 پوائنٹس کمی سے 24446.87 پر بند ہوا، گزشتہ روز 392کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

جن میں سے 163کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 210 کمپنیوں کے حصص کے نرخ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے دام میں استحکام رہا، کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں13.72 فیصد کم رہااورمجموعی طور پر 34 کروڑ47لاکھ50ہزار 510 حصص کا لین دین ہوا، جمعرات کو 39کروڑ96لاکھ6ہزار 920شیئرز کے سودے ہوئے تھے، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 19ارب24 کروڑ 86 لاکھ 79 ہزار 742روپے کی کمی سے 77 کھرب 10 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار430 روپے ہوگیا۔
Load Next Story