بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کوجلد آؤٹ کرنا چاہتا ہوں یاسر شاہ

میگا ایونٹ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کیلیے بھرپور محنت کررہا ہوں، لیگ اسپنر

میگا ایونٹ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کیلیے بھرپور محنت کررہا ہوں، لیگ اسپنر فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ اہم ہو گا اور کوشش ہو گی کہ ویرات کوہلی کو جلد آؤٹ کروں۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کیلیے بھرپور محنت کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ اہم ہو گا اور میں 100 فیصد کارکردگی کھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

یاسر شاہ نے کہا کہ پوری ٹیم کا ہدف ٹائٹل کی کامیابی ہے جسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعید اجمل ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں، آف اسپنر نے پاکستان کرکٹ کیلیے بے شمار خدمات سر انجام دی ہیں، میری کوشش ہوگی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ان کی کمی محسوس نہ ہونے دوں۔
Load Next Story