ورلڈکپ میں بد زبانوں کو لگام دینے کی تیاری مکمل
گالم گلوچ اور دھمکی آمیزجملوں پرسخت کارروائی،امپائرز کورعایت نہ برتنے کی ہدایت
گالم گلوچ اور دھمکی آمیزجملوں پرسخت کارروائی،امپائرز کورعایت نہ برتنے کی ہدایت فوٹو:فائل
KARACHI:
ورلڈکپ میں بد زبانوں کو لگام دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور کرکٹرز کو افتتاحی میچز سے قبل اخلاقی حدود سے آگاہ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں بیٹ اور بال کے ساتھ لفظی جنگ بھی شہ سرخیوں کی زینت بننے لگی ہے، ایشز میں کھلاڑیوں کی بد زبانی اور باہمی تکرار کے معاملات منظر عام پر آتے رہے تو دوسری جانب حال ہی میں آسٹریلیا اور بھارت کے سیریز میں بھی اس نوعیت کے ناخوشگوار واقعات سامنے آئے۔ ورلڈکپ کے منتظمین نے اس طرح کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئی سی سی ذرائع کے مطابق بدزبانی اور تلخ جملوں کے تبادلے جیسے واقعات ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے سے میگا ایونٹ کی شہرت داغدار ہوگی،امپائرز اور میچ ریفریز کو بتایا جائے گا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی پلیئر سے رعایت نہ برتی جائے۔
افتتاحی میچز سے قبل ہر ٹیم کوسمجھایا جائے گا کہ ڈٹ کر کھیلنے میں کوئی حرج نہیں لیکن دوسروں کو زچ کرنے یا گالیاں دینے میں فخر کی کوئی بات نہیں ہوتی، غلط رویہ کسی طور پر بھی معقول کہنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ عہدیدار کے مطابق میچ آفیشلز کو احساس دلائیں گے کہ وہ کسی بھی پلیئر کے غیر مناسب رویے خاص طور پر بدزبانی یا دھمکی آمیز گفتگو کی رپورٹ کریں تو اس پر کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ اس وارننگ کو معمولی بات سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سلو اوور ریٹ کے بعد غیر قانونی بولنگ ایکشن کیخلاف سخت کارروائیاں سامنے آچکی ہیں،گذشتہ ماہ 5ممالک سے تعقلق رکھنے والے 7 کھلاڑی مختلف سزاؤں کی زد میں آئے تھے۔