غریب عوام کو ایک اور جھٹکا بجلی 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

یونیورسل ابلیگیشن فنڈکے نام پربجلی کی قیمتوں میں68 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔

یونیورسل ابلیگیشن فنڈکے نام پربجلی کی قیمتوں میں68 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
حکومت نے ایک بار پھر بجلی گھروں کی واجبات کی ادائیگی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کرلی۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس کے واجبات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے باعث دیگر ادارے جیسے کہ پی ایس او مالی مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔


حکومت نے پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلیے ایک فنڈ قائم کیا ہے اور اس فنڈ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم بھی ڈالی گئی ہے، اس کے تحت حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اس فنڈکے تحت ساٹھ پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

 

 
Load Next Story