جامعہ کراچی 51 طلبا کوایم فل اورپی ایچ ڈی کی اسناد تفویض
ذہین اور باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی
اسناد تفویض کیے جانے کی منظوری جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس میں دی گئی۔ فوٹو: فائل
جامعہ کراچی نے 51 طلبہ وطالبات کوایم فل ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
جن میں پی ایچ ڈی کے 27، ایم فل کے 23 اورایم ایس کا ایک طالب علم شامل ہے،جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹرناصرالدین خان کے مطابق اسناد تفویض کیے جانے کی منظوری جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس میں دی گئی۔
جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے کی ،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرنے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبا کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی وتحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن ادا کرسکیں۔