12 سال کی عمر میں روس ٹیلر کو’’چھوٹا اعجاز‘‘ قرار دے دیا تھا گریٹ بیچ
میں نے روس ٹیلر کو کھیلتا دیکھ کر بے اختیار انھیں چھوٹا اعجاز قرار دے دیا تھا، سابق کیوی کرکٹر
میں نے روس ٹیلر کو کھیلتا دیکھ کر بے اختیار انھیں چھوٹا اعجاز قرار دے دیا تھا، سابق کیوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارک گریٹ بیچ نے انکشاف کیاکہ پہلی بار جب انھوں نے 12 سالہ روس ٹیلر کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو ان میں پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی تھی۔
انھوں نے اس وقت اس بچے کو ''چھوٹا اعجاز'' قرار دیا تھا۔ مارک گریٹ بیچ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سینٹرل ڈسٹرکٹس، ورکشائر اور نیوزی لینڈ کی کوچنگ کا اعزاز پایا۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران 12 سالہ روس ٹیلر آئے اور پوچھا کہ کیا میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر پانی پلانے کی خدمات انجام دے سکتا ہوں، اس پر میں نے پوچھا کہ کیا تم کرکٹ کھیلتے ہو تو اس نے ہاں میں جواب دیا۔ ہم اسے ڈریسنگ روم لے گئے، اگلے روز انھوں نے پریکٹس کے دوران خوب ہٹنگ کی، جس انداز میں وہ کھیل رہے تھے مجھے ان میں اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی، میں نے بے اختیار انھیں چھوٹا اعجاز قرار دے دیا تھا۔