پشاور میں 41 اسکول شہید بچوں سے منسوب کرنیکا کا فیصلہ

حتمی اعلان وزیراعلیٰ پرویزخٹک شہدا کے چہلم کی تقریب میں کریں گے، ذرائع

حتمی اعلان وزیراعلیٰ پرویزخٹک شہدا کے چہلم کی تقریب میں کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے 41سکولوں کو سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہید بچوں کے نام سے منسوب کرنے کے لیے اسکولوں کا تعین کرلیا گیا، حتمی اعلان وزیراعلیٰ پرویزخٹک شہدا کے چہلم کی تقریب میں کریں گے۔


اتوار کوذرائع کے مطابق شہید بچوں کے ناموں سے منسوب کرنے کے سلسلے میں فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جن شہدا کا تعلق آبائی علاقوں سے ہے ان کے نام سے وہاں اسکول منسوب کیے جائیں گے اس سلسلے میں 20 جنوری کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں شہید بچوں کے چہلم کی تقریب ہوگی جس میں شہید بچوں کے والدین کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ تقریب میں شہید بچوں کے ناموں سے منسوب کیے گئے اسکولوں کا اعلان کریں گے۔
Load Next Story