ایکسپوپاکستان آج سے شروع امین فہیم افتتاح کریں گے
300 مقامی کمپنیاں مصنوعات پیش، 700 سے زائدغیرملکی خریدارشرکت کریں گے.
پہلے2 روزٹریڈوزیٹرز،آخری 2 عوام کیلیے مخصوص،100 روپے فیس رکھ دی گئی. فوٹو: فائل
KABUL:
پاکستانی مصنوعات کی 4روزہ فلیگ شپ نمائش ایکسپو پاکستان 2012 جمعرات سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے۔
سینئر وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم دن ایک بجے نمائش کا افتتاح کریں گے، نمائش میں 300 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جبکہ دنیا کے 70 ممالک کے 700سے زائد خریدار نمائش میں شرکت کیلیے کراچی پہنچ رہے ہیں، نمائش کے پہلے 2 روز ٹریڈ وزیٹرز کیلیے مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ آخری دو روز عوام کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے گا، نمائش میں عوامی شرکت کیلیے فی کس 100روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان ثقافت کو اجاگر کرنے کیلیے کلچرل اور فیشن شو بھی ہوگا۔ نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی خریداروں کے اعزاز میں وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف کی جانب سے عشائیہ دیا جا رہا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو طاہر رضا نقوی کے مطابق ساتویں ایکسپو پاکستان نمائش غیرملکی خریداروں کی شرکت اور تجارتی نتائج کے لحاظ سے کامیاب ترین نمائش ثابت ہو گی۔ ایکسپو سینٹر کے تمام 6ہالز میں پاکستان کی تمام سرفہرست ایکسپورٹ ایبل مصنوعات کی نمائش کی جائیگی جس میں پاکستان کی نمایاں کمپنیاں اور ایکسپورٹرز شرکت کررہے ہیں۔ نمائش میں سائوتھ افریقہ، اسپین، جاپان، سعودی عرب، فرانس اور ملائیشیا کے بڑے بائنگ ہائوس شرکت کررہے ہیں۔