انگلش کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچانے کیلیے موبائل ’ایپ‘ متعارف
ایپ میں کھلاڑیوں کو دبائو سے باہر آنے کے لیے چار طریقے بتائے گئے ہیں۔
ماضی مین مارکوس ٹریسکوتھک، مائیکل یارڈی اور جوناتھن ٹروٹ ڈپریشن کا شکار ہوئے۔ فوٹو : فائل
انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو ڈپریشن سے بچنے کیلیے ڈاکٹر فریمین کے نام سے موبائل 'ایپ' متعارف کرا دی۔
کھلاڑیوں میں دباؤ سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے پی سی اے نے ماہرین نفسیات اور گیم ڈیولپرز کے تعاون سے یہ ایپ تیار کرائی ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کو دبائو سے باہر آنے کے لیے چار طریقے بتائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ایسی ذہنی مشقیں بھی بتائی گئیں جس سے وہ ڈپریشن کو خود سے کہیں دور رکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹرز مارکوس ٹریسکوتھک، مائیکل یارڈی اور جوناتھن ٹروٹ ڈپریشن کا شکار ہوئے ،ابتدائی دونوں پلیئرز کو کائونٹی مقابلوں تک ہی محدود ہونا پڑا، البتہ انگلینڈ لائنز کے ساتھ جنوبی افریقہ میں موجود ٹروٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔