ایشین کپ فٹبال میں 84 سال پرانا عالمی ریکارڈ پاش پاش
فیفاکے زیراہتمام تمام بڑے ایونٹس میں پہلی بار مسلسل 24 میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے
فیفاکے زیراہتمام تمام بڑے ایونٹس میں پہلی بار مسلسل 24 میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
16 ویں ایشین کپ فٹبال کے دوران84 سال پرانا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ کے لیگ راؤنڈ کے تمام 24 میچز فیصلہ کن رہے، اس سے قبل ورلڈ کپ 1930 میں لگاتار 18 مقابلے نتیجہ خیز ثابت ہوئے تھے۔
ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں کئی مزید ریکارڈ بھی بنے ، یو اے ای کے علی مبکھاؤٹ نے بحرین کیخلاف 14 سیکنڈز میں تیزترین گول داغا، جاپانی یاسو ہیٹو اینڈو نے 150 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، جاکا حبا ئیشا ایشین کپ میں فلسطین کا پہلا گول کرنیوالے کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق 16ویں ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے، ایونٹ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
منگل کو گروپ ڈی کے آخری2 میچز کیساتھ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، اب تک ہونیوالے تما24 میچزحیران کن طور پر فیصلہ کن رہے، یہ فٹبال کے افتتاحی ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں میچز کا بغیر ڈرا کے اختتام ہوا۔ 1930 کے عالمی کپ میں مسلسل 18میچزکے نتائج برآمد ہوئے تھے، اس کے بعد سے ورلڈ کپ، یورپین چیمپئن شپ، کونکاکیف گولڈ کپ، کوپا امریکاز، افریقہ کپ آف نیشنز یا اس کے سواکسی بھی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوا۔
جاری ایشین کپ میں مزیدکئی ریکارڈ بھی بنے، یو اے ای کے علی مبکھاؤٹ نے بحرین سے میچ کے14 ویں سیکنڈ میں ایونٹ کی تاریخ کا تیز ترین گول داغا۔ دوسری طرف جاکا حبائیشا نے فسطین کی جانب سے ایشین کپ میں پہلے گول کا کارنامہ سرانجام دیا۔دفاعی چیمپئن جاپانی ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسو ہیٹو اینڈو نے ٹورنامنٹ کے دوران 150 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔