ہائیکورٹ نے مقدمات سے متعلق لکھوی کی درخواست نمٹادی
ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت منظورہوتی ہے تونیا مقدمہ بنادیا جاتاہے، جسٹس انوارالحق
حکومت ایک ہی مرتبہ مقدمات کی فہرست پیش کرے تاکہ ایک ساتھ درخواست ضمانت دائر کی جاسکے، عدالت۔ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
ممبئی حملے کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف صرف 2مقدمات عدالتوں میں ہیں۔
ممبئی حملے کامقدمہ تھانہ ایف آئی اے جبکہ شہری کواغوا کرنے کامقدمہ تھانہ گولڑہ میںدرج ہے، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میںرپورٹ جمع کرادی جس پر جسٹس نورالحق این قریشی نے ذکی الرحمن لکھوی کی درخواست نمٹادی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت منظورہوتی ہے تونیا مقدمہ بنادیا جاتاہے لہٰذا حکومت ایک ہی مرتبہ مقدمات کی فہرست پیش کرے تاکہ ایک ساتھ درخواست ضمانت دائر کی جاسکے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کتب چھپائی کے ٹینڈرمیں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پرنٹنگ پروڈکشن شاہد اقبال کامران سمیت 5فریقوں سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مسعود عابدنقوی نے ملک بھر میں کینٹ گیریژن کے سیکڑوں اسکولوں کے لاکھوں طلباو طالبات کومفت درسی کتب، کاپیاں، بیگ فراہم نہ کرنے کی پٹیشن سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے سیکریٹری وزارت دفاع وکینٹ گیریژن اسکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔