افغانستان سے کراچی آنے والے نیٹوکنٹینر سے سامان چوری کیے جانے کا انکشاف

ملزمان نے سامان نکال کر اس کے وزن کے برابرریت اور بجری کنٹینر میں بھر دی۔

ملزمان نے سامان نکال کر اس کے وزن کے برابرریت اور بجری کنٹینر میں بھر دی۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
افغانستان سے آنے والے نیٹوکنٹینر سے سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سامان کی چوری کا انکشاف قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ہوا، کنٹینر کی اسکیننگ کرنے پر پتہ چلا کہ کنٹینر میں ریت اور بجری بھری ہوئی ہے، ملزمان نے سامان نکال کر اس کے وزن کے برابرریت اور بجری کنٹینر میں بھر دی۔ کنٹینر میں نیٹو افواج کے زیر استعمال کیمپ کا سامان تھا، ذرائع کاکہنا ہے کہ کمپنی چوری میں ملوث نہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story