اردویونیورسٹی کے رجسٹرارکے اختیارات محدود کردیے گئے
اسامیوں پرتقرریوں کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان.
فیصلہ دونوں کیمپسز کی اساتذہ تنظیموں کے شیخ الجامعہ کے ساتھ مذاکرات میں کیا گیا. فوٹو: فائل
وفاقی اردویونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے رجسٹرارکے اختیارات محدود کردیے ہیں
یونیورسٹی میں رجسٹرارسمیت دیگر تدریسی وغیرتدریسی عہدوں پر ہونے والی تقرریوں کے مرحلے سے رجسٹرار کو علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تقرریوں کیلیے سینئر اساتذہ پرمشتمل چاررکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن آج کسی وقت جاری ہونے کی توقع ہے اس بات کا فیصلہ اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکے ساتھ اساتذہ تنظیموں سے دو روز تک جاری مذاکرات میں کیا گیا۔
یہ مذاکرات وفاقی اردویونیورسٹی کے دونوں کیمپسزکی اساتذہ انجمنوں کے ساتھ کیے گئے ''ایکسپریس''کویونیورسٹی کے معتبرذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ایک چاررکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں دونوں کیمپسز کے اساتذہ کوشامل کیا گیا ہے ان اساتذہ میں سائنس کیمپس سے پروفیسرآصف علی اور ڈاکٹرمحمد علی وسیانی جبکہ آرٹس کیمپس سے پروفیسر ناصرعباس اور پروفیسر اسماعیل موسیٰ کوشامل کیا گیا ہے۔
جبکہ یونیورسٹی میں رجسٹرار، ناظم امتحانات ،رٹریژراراور بعض شعبوں میں پروفیسرزکی اسامیوں پر تقرری کے لیے اسکروٹنی اور تقرری سے مربوط دیگرامورکے تمام اختیارات مذکورہ کمیٹی کے سپردکیے جانے کافیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرارکی تقرری کے حوالے سے جاری کیے گئے اشتہار میں عمرکی حدکا تذکرہ موجود نہیں ہے لہٰذا عمرکی حد 57 برس مقررکردی جائے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق تقرری کاتمام عمل 6 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گاذرائع کاکہناتھاکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کااجرا آج متوقع ہے۔