روئی کی قیمتوں میں 200 روپے من کمی

رواں سال بھارتی روئی اور سوتی دھاگے کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر درآمد دیکھی جا رہی ہے۔

اپٹما،جنرز اور کسان تنظیموں کی بار بار اپیلوں کے باوجود حکومت پاکستان بھارت سے سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد پر پابندی عائد کر رہی ہے نہ ان اشیا کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں چند روز سے کمی دیکھی جا رہی ہے اور ملک میں قیمتیں 100 سے 200 روپے فی من کمی سے 4900 تا 5100 روپے فی من تک گرگئی ہیں۔


چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بھارتی روپے کی قدر میں کمی اور بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے برآمد کنندگان کو اضافی مراعات کے باعث رواں سال بھارتی روئی اور سوتی دھاگے کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر درآمد دیکھی جا رہی ہے جس سے جننگ انڈسڑی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے لیکن اپٹما،جنرز اور کسان تنظیموں کی بار بار اپیلوں کے باوجود حکومت پاکستان بھارت سے سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد پر پابندی عائد کر رہی ہے نہ ان اشیا کی درآمد پر عائد ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story