جماعۃ الدعوۃ کے تحت رواں ہفتے 5 حرمت رسولؐ کانفرنسز ہونگی

سیلاب متاثرین کیلیے 15 لاکھ روپے کے امدادی سامان کی کھیپ جیکب آباد روانہ کردی گئی.

سیلاب متاثرین کیلیے 15 لاکھ روپے کے امدادی سامان کی کھیپ جیکب آباد روانہ کردی گئی.

جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام رواں ہفتے5 حرمت رسولؐ کانفرنسز بلدیہ ٹائون، اورنگی ٹائون، شیرپائو کالونی، کیماڑی اور بن قاسم میں منعقد کی جائیں گی

جن سے امیر جماعۃ الدعوۃ کراچی انجینئر نوید قمر، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ الشیخ یوسف طیبی، مولانا یحییٰ بھٹی، حافظ کلیم اللہ، حافظ امجد و دیگر مقامی علما کرام خطاب کرینگے، ان کا مقصد عوام الناس کو سیرت النبیؐ سے آگاہی اور کفار کی شعائر اسلام، پیغمبر اسلام کیخلاف جاری پروپیگنڈے سے آگاہ کرنا ہے۔


علاوہ ازیں جماعۃ الدعوۃ کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے 15لاکھ روپے کے امدادی سامان کی دوسری کھیپ جیکب آباد روانہ کردی گئی ہے، امدادی سامان میں 24 ٹن چاول،350کلو خشک دودھ، مختلف امراض کی ادویہ، بڑی تعداد میں خیمے اور پینے کے صاف پانی کی بوتلوں کے علاوہ نقدی بھی شامل ہے امدادی سامان کی کھیپ کی روانگی کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا کہ ہمارے رضا کار شب و روزمتاثرین کی خدمت کر رہے ہیں، جماعۃ الدعوۃ متاثرین کی بحالی تک امدادی کام جاری رکھے گی اور ماضی کی طرح تعمیر نو کا کام جلد شروع کیا جائیگا۔

 
Load Next Story