روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
توانائی ،زراعت ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور دیگر امور پر غور ہوگا

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف دوروزہ سرکاری دورہ پربدھ کو پاکستان پہنچ گئے ہیں جس دوران وہ پاکستانی قیادت سے مختلف امور پر بات چیت کرینگے۔
آج پاک روس وزراء خارجہ کے باقاعدہ مزاکرات ہوں گے۔روسی وزیر خارجہ کے دورہ سے دوطرفہ تعلقات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ممالک کے خطے میں امن و استحکام اور امن کے حوالے سے مشترکہ مقاصد رکھتے ہیں۔ روس توانائی ،زراعت ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتاہے۔