منفرد موضوعات کی لو اسٹوری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں عاتقہ فیروز
’’مس ورلڈ پاکستان‘‘کاخطاب میرے لیےبہت اہمیت کاحامل ہےاس اعزازکوجیتنے کےبعد مجھ پر بھاری ذمےداری آن پڑی ہے،عاتقہ فیروز
’’مس ورلڈ پاکستان‘‘کاخطاب میرے لیےبہت اہمیت کاحامل ہےاس اعزازکوجیتنے کےبعد مجھ پر بھاری ذمےداری آن پڑی ہے،عاتقہ فیروز۔ فوٹو : فائل
امریکا میں ہونیوالے ''مس ورلڈ پاکستان '' اور''مس ٹیلنٹ''کے خطاب جیتنے والی عاتقہ فیروزنے کہا ہے کہ اگر فلم اورٹی وی میں کوئی اچھا کردارملا توضرورکام کروں گی۔
منفرد موضوعات پربننے والی لواسٹوری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ اچھوتے کردار کرنا مجھے پسند ہیں۔ پہلے کبھی ایکٹنگ نہیں کی لیکن پہلی ترجیح بھارت نہیں بلکہ پاکستانی فلمیں ہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار عاتقہ فیروز نے لاہورپہنچنے پر ''ایکسپریس'' کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں ہونیوالے مس ورلڈ پاکستان کے ٹائٹل میں حصہ لینے کے لیے جب میری فیملی نے مجھے اجازت دی توکسی کویہ نہیں پتہ تھا کہ ایک دن یہ اعزاز مجھے مل جائے گا۔
میں نے اس مقابلہ میں تیاری کے ساتھ حصہ لیا اوراس سلسلہ میں ہونے والے تمام مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ''مس ورلڈ پاکستان 2014'' کا تاج اپنے سر پرسجایا۔ اس ٹائٹل کے ملنے پرمجھے امریکا اورکینیڈا میں بننے والی فیچراور ٹیلی فلموں میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن جب تک کوئی اچھا کردار نہیں ملتا ، میں فلموں میں کام نہیں کرونگی۔
جہاں تک بات بالی ووڈ فلموں کی تو اس وقت بالی ووڈ اسٹارز دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد جو اس شعبے کی جانب آرہی ہے، وہ بھی بالی ووڈ سے ہی کیریئر شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرا ایکٹنگ کیریئر پاکستان سے شروع ہو۔ ابھی پاکستان پہنچی ہوں اور فی الحال اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں۔ آئندہ چند روز میں کچھ نئے پراجیکٹس کے لیے لوگوں نے رابطے کیے ہیں۔
ان سے ملاقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچوں گی۔ عاتقہ فیروز نے کہا کہ ''مس ورلڈ پاکستان'' کا خطاب میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس اعزاز کوجیتنے کے بعد مجھ پر بھاری ذمے داری آن پڑی ہے کیونکہ یہ ٹائٹل مجھے پاکستان کی وجہ سے ملا ہے اوراب میری کوشش رہے گی کہ کوئی بھی ایسا کام نہ کروں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو۔ شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا بہت متاثر کرتی ہے لیکن میں اپنی روایات کو سمجھتی ہوں اور اس کے مطابق ہی اس شعبے میں بہترین کام کرونگی۔