’’کرپشن مہنگائی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے‘‘ شہید طالبعلم عاطف کا وڈیو پیغام عمران کو مل گیا

عاطف الرحمن کے والد وزیر رحمٰن نے یہ ویڈیو پیغام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحفہ میں پیش کیا

کم عمر ہونے کے باوجود عاطف کی نظر پاکستان کی سیاست پر مرکوز تھی، والد عاطف۔ فوٹو: فائل

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طالبعلم عاطف الرحمن کا وڈیو پیغام عمران خان کو مل گیا۔


شکردرہ کے رہائشی عاطف الرحمن کے والد وزیر رحمٰن نے یہ ویڈیو پیغام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحفہ میں پیش کیا جو عمران خان نے قبول کرلیا، کم عمر ہونے کے باوجود عاطف کی نظر پاکستان کی سیاست پر مرکوز تھی وہ ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتا تھا اور شہادت سے چند روز قبل قوم کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا تھا۔ عاطف الرحمن شہید کی نظر میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔
Load Next Story