وزارت خارجہ کے دہری شہریت والے افسروں کی تفصیل طلب
غیراخلاقی سرگرمیوںمیںملوث تعلیمی اداروںکی رجسٹریشن کینسل کی جائے،قائمہ کمیٹی
کمیٹی نے مختلف ممالک میںپاکستانی سفارتخانوں اورمشنز کی ملکیتی املاک، وزارت خارجہ کے دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیل طلب کرلی۔ فوٹو فائل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورنے وزارت خارجہ کو کل روسی صدرکے دورہ پاکستان اورچارفریقی علاقائی سربراہی کانفرنس کے ملتوی ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے مختلف ممالک میںپاکستانی سفارتخانوں اورمشنز کی ملکیتی املاک، وزارت خارجہ کے دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیل طلب کرلی۔ ادھرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈیولپمنٹ نے ہم جنس پرستی پرمبینہ مباحثہ کرانے والے نجی اسکولزکے سربراہان کوطلب کرلیا اور قرار دیا کہ پیش نہ ہونے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کراکے سیل کر دیا جائے گا،کمیٹی کا اجلاس جمشیددستی کی زیرصدارت ہوا، جمشیددستی نے کہاکہ نجی اسکولوںمیںغیراخلاقی سرگرمیاں بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ہے، جھوٹ بولنے اورغلط انفارمیشن فراہم کرنیوالے افسران کوالٹا لٹکادوںگا،آئندہ اجلاس میںآئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کوبھی طلب کر لیا گیا جبکہ سیکریٹری کیڈکوہدایت کی کہ وہ نجی تعلیمی اداروںمیںغیراخلاقی سرگرمیوںکی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔
سفارشات پرعمل نہ کرنے والے افسران کوفارغ کیاجائے، دریں اثنا قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس برجیس طاہرکی زیرصدارت ہوا،اجلاس میںیوایس ایف کے چیف ایگزیکٹونے انکشاف کیاکہ یوایس ایف کے پاس 42ارب سے زائدفنڈز ہیں جبکہ مختلف سیلولر کمپنیوں پر26 ارب روپے کے واجبات واجب الادا ہیں،کمیٹی نے نادہندہ کمپنیوں کی مکمل فہرست طلب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں تھری جی لائسنس کی بولی میںحصہ نہ لینے دیاجائے، اس مقصدکیلئے سردارشفقت حیات کی سربراہی میںسب کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔