لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 4 ٹور آپریٹرز کو حج کوٹا الاٹ

وزارت مذہبی امور کوٹا الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر کے آج تفصیلی رپورٹ جمع کرائے، چیف جسٹس

وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کے متعلق عدالت کوگمراہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنران لینڈ ریونیو شوکاز نوٹس۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وزارت مذہبی امور و حج نے عدالت عالیہ کے حکم پر چار ٹور آپریٹرز کو کوٹاالاٹ کردیاجبکہ لاہورہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کوٹاالاٹمنٹ کا عمل مکمل کر کے آج (جمعرات) عدالت میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے ۔


گزشتہ روز چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے حج کوٹاکیس میں دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت کے رو برو ڈائریکٹر حج نے پیش ہو کر بتایا کہ عدالت عالیہ کی طرف سے وزیر مذہبی امور کو24گھنٹے کی مہلت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور 68میں سے 4اہل کمپنیوں کو کوٹاالاٹ کیا جارہا ہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے حج کوٹہ توہین عدالت کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نو منتخب 4ٹورز آپریٹر ز کو کوٹہ دینے کے بعد ان کے ویزے اور سعودی عرب میں موسسہ کے پاس تمام معاملات مکمل کرکے عدالت کوآگاہ کیا جائے، 540 میں سے350 حاجیوں کاکوٹہ جن ٹورآپریٹرزکو دیاگیا تھا اس کی رپورٹ بھی عدالت میں داخل کی جائے، دریں اثنا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمرعطاء بندیال نے وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کی تعیناتی کے حوالے سے پانچ مختلف درخواستیں دائرکرکے عدالت کوگمراہ کرنے کے الزام میں ایڈیشنل کمشنران لینڈ ریونیومحمد سلیم کوشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story